زائرین حرم نے 20رمضان المبارک تک 30ٹن آب زمزم استعمال کیا

جمعہ 8 جون 2018 12:04

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) زائرین حرم نے رمضان المبارک کے 20 روزوں کے دوران 30 ٹن سے زیادہ آب زمزم کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آب زمزم سبیل کے ڈائریکٹر انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئی25 ہزار آب زمزم کے کولر حرم شریف میں جگہ جگہ رکھے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 20 روزوں کے دوران 30 ٹن سے زیادہ آب زمزم اور 250,016 گلاس استعمال کے گئے ۔ انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا کہ آب زمزم کے نیٹ ورک کا اطمینان حاصل کرنے کے لئے 208 لیب نمونے لئے گئے ہیں اور مسجد نبوی میں زائرین کے لئے 5.570 ٹن آب زمزم بھیجا گیا ہے۔