فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2‘‘ کا عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں کی دوڑ سے باہر ہونے کا قوی امکان

جمعہ 8 جون 2018 12:47

فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2‘‘ کا عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) اداکار ہمایوں سعید کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2‘‘ کا عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں کی دوڑ سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی بناء پر اپنی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2‘‘ کو عید الفطر پر ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل فلم کی ریلیز کے لئے زور و شور سے تیاریاں کی جا رہی تھیں مگر اچانک فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا کام روک دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ہمایوں سعید کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :