فحاشی کو فروغ دینے والے شاعروں اور موسیقاروں پر پابندی لگائی جائے،ایم اے تبسم

جمعہ 8 جون 2018 13:03

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) معروف شاعروکالم نگار ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ تفریح کے نام پرفحاشی کو فروغ دینے والے تمام عناصر پر فی الفور پابندی لگا دی جائے۔ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ فحش اور بے ہودہ گیت لکھنے والے شعرا ء کون سے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام موسیقار بھی ایسے گیتوں کی دھنیں بنا کر فحاشی اور عریانی کے فروغ میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔

جو کہ کسی بھی طرح سے ملک کی عوام اور کلچر کی خدمت نہیں کی جارہی بلکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے پاکستان کا امیج بیرون ممالک میں بہت خراب ہوا ہے۔ایم اے تبسم نے کہا کہ ہم وزارت ثقافت سے درخواست کرتے ہیں ۔ کہ ایسے تمام شاعروں اور موسیقاروں پر تاحیات پابندی لگائی جائے ۔جو ملک میں فحاشی و عریانی کے کلچرکو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :