چین آسٹریلوی وزیر خارجہ کو دورہ کرنے کی اجازت دے،

آسٹریلوی درخواست چین کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے کسی تاریخ کے تعین کی کوششیں جاری ہیں،وزارت خارجہ

جمعہ 8 جون 2018 13:12

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) آسٹریلوی حکومت نے بیجنگ سے درخواست کی ہے کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے وزیر خارجہ کے دورے کی منظوری دی جائے۔کہ چین کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے کسی تاریخ کے تعین کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

آمیڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے کسی تاریخ کے تعین کی کوششیں جاری ہیں۔

آسٹریلوی درخواست پر چین کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ 2014 کے بعد سے آسٹریلیا اور چین کے وزرائے خارجہ نے تواتر کے ساتھ سالانہ بنیاد پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آسٹریلوی وزیر خارجہ جٴْولی بشپ گزشتہ برس بیجنگ کا دورہ کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :