نیٹو وزراء دفاع کا امریکا اور جرمنی میں دو نئی کمانڈز قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 8 جون 2018 13:12

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک کے وزراء دفاع نے امریکا اور جرمنی میں دو نئی کمانڈزقائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزارتی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے جینزسٹولٹن برگ نے اعلان کیا بحر قیانوس کے لئے نئی مشترکہ کمانڈ فورس کی بیس نارفولک امریکا اور اٴْلم جرمنی میں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزراء نیٹو کمانڈ کے ڈھانچے کے مطابق 1200 سے زائد اہلکاروں کے ذریعے نئی کمانڈ ز کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے متفق ہیں۔سرد جنگ ختم ہونے کے بعد سات کمانڈ ز کے لیے اس کے سات ہزار اہلکار تھے۔گزشتہ اجلاس میں وزرائ نے بحر قیانوس سمندری لائنز کی حفاظت اور یورپ میں لاجسٹک اور فوجی نقل و حمل اور نظم و انصرام کے تعاون کے لیے کمانڈ زقائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :