وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن مسز خورشید بھروچہ کو ملک بھر میں ریلوے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی

جمعہ 8 جون 2018 15:06

وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن مسز خورشید بھروچہ کو  ملک بھر میں  ریلوے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے مسز روشن خورشید بھروچہ کو ڈی جی پلاننگ مظہر علیشاہ نے ملک بھر میں ریلوے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ان کو پاکستان ریلوے کے انتظامی ڈھانچہ کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے تمام صوبوں کو ریلوے بورڈ میں برابر نمائندگی دیئے جانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ریلوے آپریشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

انہیں بتایا گیا کہ ریلوے نیٹ ورک کو 7791 کلومیٹرز تک وسیع کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کو ML 1, ML 2, ML 3 کے بارے میں وضاحت دی گئی کہ-13 2012 میں پاکستان ریلوے کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھالیکن آخری چار سالوں میں بہت سی تبدیلیاں ہوئیں۔ایک مکمل ترقیاتی حکمت عملی شروع ہوئی۔وفاقی وزیر کو سرکاری ونجی اشتراک کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مسافروں کو دی جانیوالی سہولیات کو سراہا جن میں اوقات کار کی پابندی ،صفائی ،ٹرین لائٹس اور ای ٹکٹ شامل ہیں۔

انہیں مزید بتایا گیا کہ سی پیک پاکستان ریلوے کی ترجیحات میں شامل ہے۔چئیرمین وزارت ریلوے جاوید انور نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ٹیم ورک کے باعث ریلوے بلند ترین وصولی کی سطح پر پہنچا جس کو وفاقی وزیر نے سراہا۔وفاقی وزیر نے عید کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں کہ عید کے موقع پر بزرگ شہریوں کو خصوصی رعایایت دی جائے ۔ ریلوے آپرشنز کی بریفنگ کے اجلاس میں سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور گلزئی ،ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ ڈی جی ٹیکنیکل مریم گیلانی ،ڈی جی آپریشنز فیصل اسماعیل اور ممبر خزانہ نے شرکت کی ۔