چین کے شہر ممنوع کے ’’نوادرات ہسپتال ‘‘ کو آزمائشی طور پر عوام کیلئے کھول دیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 15:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء)توقع ہے کہ شہر ممنوع کا’’ثقافتی نوادرات کا ہسپتال‘‘ متعلقہ دستاویز کے جس نے نوادات کی مرمت کے کام کیلئے آن لائن دلچسپی پیدا کر دی وائرل ہونے کے بعد ہفتے کو آزمائشی طور پر عوام کے لیے کھول دی جائے گی، عجائب گھر کی ویب سائٹ کے مطابق پلیس میوزیم کے ’’ثقافتی نوادارت کا ہسپتال‘‘ کی ایک روزہ آزمائشی عوامی نمائش پوری طرح بک ہو چکی ہے،پلیس میوزیم نے پہلی مرتبہ ’’ثقافتی نوادارت کا ہسپتال‘‘دیکھنے کی اجازت دی ہے،عجائب گھر’’ہسپتال‘‘ کو توسیع مدت کیلئے کھولنے کا اردہ رکھتا ہے جس کا انحصار آزمائشی تجربے پر ہے۔