عید کی تعطیلات کا زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی

وفاقی حکومت عید کی تعطیلات کا اعلان پیر کو کرے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری کیا جائے گا

جمعہ 8 جون 2018 16:49

عید کی تعطیلات کا زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر غلط معلومات لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

جعلی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں جمعہ 15 جون سے پیر 18 جون تک ہوں گی جب کہ حقیقت میں سرکاری سطح پر چھٹیوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہے۔ وفاقی حکومت عید کی تعطیلات کا اعلان پیر کو کرے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے عید پر صرف تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔