دوسری ایس این جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے پہلے اور دوسرے رائونڈز کے میچز مکمل

جمعہ 8 جون 2018 19:38

دوسری ایس این جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے پہلے اور دوسرے ..
لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) دوسری ایس این جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے پہلے روز جونیئر اور سینئر کیٹیگری میں پہلے اور دوسرے رائونڈز کے میچز مکمل ہوئے۔ اس موقع پر ایس این جی پی ایل کے سپورٹل سیل کے سیکرٹری اشرف ندیم ، مینجر سوئی گیس سکواش ٹیم فرخ امین، سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم، نائب صدر طارق فاروق رانا، ٹورنامنٹ ریفری عاصم امین، محمد شعیب، شاہد اورکھلاڑیوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔

جونیئر کیٹیگری میں انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 جبکہ سینئر کیٹیگری میں انڈر 17، انڈر 19 اور مینز سینئر کے کھلاڑی شامل ہیں۔سینئر کیٹگری میں پہلے رائونڈ کے بعد چار کوارٹرفائنلز بھی مکمل ہوئے۔پہلے رائونڈ میں ذین رمضان نے محمد زاہد کو 11/4, 11/4 سے، محمد فرحان نے شہزاد علی خان کو 11/8, 10/12, 11/6 سے، ارسلان رمضان نے ملک معیز کو 11/5, 11/7 سے، حمزہ بھٹی ے خضر قاسم کو 11/6,11/7 سے، معین رئوف نے محمد عثمان کو 11/5, 11/5 سے، احسان رحمان نے آصف محمود کو 11/6, 11/7 سے، عبدالقادر نے معاز خان کو 11/6, 11/7 سے، کاشف آصف نے احسان علی کو 11/3, 11/1 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

مینز سینئر میں پہلے کوارٹرفائنل معین رئوف نے حمزہ بھٹی کو 11/4, 11/2 سے، کاشف آصف نے زین رحمان کو 13/11, 11/2 سے، ارسلان رمضان نے محمد فرحان کو 9/11, 11/5, 11/8 سے، عبدالقادر نے احسان رحمان کو 11/9, 11/3 سے ہرا دیا۔ جونیئر کیٹیگری کے پہلے رائونڈ کے میچز میں عبداللہ ندیم نے حمزہ شوکت کو 11/7,12/16 سے، افنان مدثر نے محمد دین حارث کو 11/5, 11/2 سے، عاشر بٹ نے ارسلان شارق کو 11/8, 14/12 سے، ورن آصف نے محمد زبیر کو 11/3, 11/8 سے، عبدالرشید نے طلحہ بن زبیر کو 11/9, 11/8 سے، محمود محبوب نے فصیح کو 11/5, 11/4 سے، صلاح الدین نے ابراہیم نعیم کو 11/2, 11/8 سے جبکہ آٹھویں اور پہلے رائونڈ کے آخری میچ میں انس بخاری نے دائود کو 11/0, 11/2 سے ہرا دیا۔

دوسرے رائونڈ کے رزلٹ میں انس بخاری نے خاقان خالق کو 11/8, 11/3 سے، اشعب عرفان نے صلاح الدین کو 11/2, 11/9 سے، حذیفہ شاہد نے عبداللہ رشید کو 11/7, 11/5 سے، احد شوکت نے عاشر بٹ کو 11/7, 14/12 سے، جنید خان نے ورن آصف کو 11/2, 7/11, 11/5 سے، عثمان ندیم نے محمود محبوب کو 11/5, 11/8 سے، اذلان خاور نے عبداللہ نعیم کو 11/5,11/5 سے جبکہ آٹھویں اور آخری میچ میں محمد احمد نے افنان مدثر کو 7/11, 13/11, 11/8 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :