سرگودھانیو سبزی منڈی کا سیوریج نظام درہم برہم ہو گیا

راستوں پر گٹروں کا پانی جمع منڈی میں خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

جمعہ 8 جون 2018 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) نیو سبزی منڈی کا سیوریج نظام درہم برہم منڈی کے راستوں پر گٹروں کا پانی جمع منڈی میں خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ، انتظامیہ خاموش، تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی میں لاکھوں روپے کی گرانٹ سے سیوریج سسٹم بچھا گیا تھا جو کہ ناقص میٹریل کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث منڈ کے تمام راستوں پر گٹروں کا پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث خریداری کیلئے آنے والے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خریداروں نے گندے پانی سے بچنے کیلئے دوسری منڈیوں کا رخ کر لیا ہے ، دوکان داروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے فوری طور پر منڈی کی سیوریج لائن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

متعلقہ عنوان :