شفیع محمڈن و ساجد ی بلوچ فٹبال کلب کے زیراہتمام میران ناکہ پمپ فٹبال گرائونڈ میں جاری دوسرا آل کراچی امام بخش ساجدی و استاد رحیم کے پی ٹی رمضان المبارک یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں شاہد میموریل نے ینگ ہنگورا کو3-1 سے شکست دیدی

جمعہ 8 جون 2018 19:51

شفیع محمڈن و ساجد ی بلوچ فٹبال کلب کے زیراہتمام میران ناکہ پمپ فٹبال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) شفیع محمڈن و ساجد ی بلوچ فٹبال کلب کے زیراہتمام میران ناکہ پمپ فٹبال گرائونڈ میں جاری دوسرا آل کراچی امام بخش ساجدی و استاد رحیم کے پی ٹی رمضان المبارک یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں شاہد میموریل نے ینگ ہنگورا کو3-1 سے شکست دیدی۔ میچ کاآغاز تیز رفتاری سے ہوا۔کھیل کے پہلے ہاف میں شاہد میموریل کی جانب سی7 ویں منٹ میں علی نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں 1-0کی سبقت دلوادی جس کو سات منٹ کے بعد علی نے 14ویں منٹ میں دوسرا گول ا سکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے دگنا کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر شاہد میموریل کی ٹیم2-0 سے جیت رہی تھی۔ اس میچ کے مہمان خصوصی تربت کے سابق سابقہ فٹبالر عبدالستار اور نوید تھے ،جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ ساجدی بلوچ، عمران، قیوم کوچ، عبدالرشید، عیسیٰ ،عدنان، عبدالستار، عبدالوحید، امین، آصف ممتازودیگر موجود تھے۔ دوسرے ہاف میں ینگ ہنگورا کی طر ف سے علی ہنگورا نی24 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کے خسارے کو 2-1کردیا۔ شاہد میموریل کی جانب سے میچ کا تیسرا گول یاسر نی27 ویں منٹ میں بنا کر اپنی ٹیم کو میچ میں3-1 سے سرخرو کردیا۔میچ کے ریفری سعید احمد، میچ کمشنر ساجد بلوچ اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔#