رمضان سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

جمعہ 8 جون 2018 19:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) رمضان سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 50 کھلاڑی سنیئر اور جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جونیئر کیٹگریز میں انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 جبکہ سنیئر کیٹگریز میں انڈر 17 اور انڈر 19 شامل ہیں۔ جونیئر کیٹگری میں 32 اور سنیئر کیٹگری میں 18 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ سنیئر ا?فیشل عاصم امین ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔

رمضان سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

متعلقہ عنوان :