راولپنڈی،تصادم اور فائرنگ کی2الگ الگ واقعات میں2افراد جاں بحق

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کنٹریکٹر ترک کمپنی البائراک کے سینٹری ورکرسمیت8افراد زخمی

جمعہ 8 جون 2018 22:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) راولپنڈی میںتصادم اور فائرنگ کی2الگ الگ واقعات میں2افراد جاں بحق اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کنٹریکٹر ترک کمپنی البائراک کے سینٹری ورکرسمیت8افراد زخمی ہو گئے تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پرنماز کے بعد ہونے والے جھگڑے کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ7افراد زخمی ہو گئے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقامی پولیس بروقت اطلاع ملنے کے باوجود جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی وقوعہ کے بعدلواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے خانپور روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی ادھر تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الٰہی بخش میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہر میں صفائی کاکام کرنے والی کمپنی البائراک کا سینٹری ورکر پطرس مسیح شدید زخمی ہو گیا پطرس مسیح کو3گولیاں لگیں جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے البائراک کمپنی کے سینیٹری ورکرز پر فائرنگ اور جان لیوا حملوں میں 5سینیٹری ورکر جاں بحق ہو چکے ہیں تھانہ سادق آباد کے علاقے میں پیش آنے والے ان واقعات کا ایک بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا تاہم گزشتہ روز پ]یش آنے والے واقعہ سے بھی وارث خان پولیس کافی دیر تک لاعلم رہی ۔