کیمرون میں ایک شدت پسند گروہ کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے

جمعہ 8 جون 2018 23:25

یوانڈے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) کیمرون میں ایک شدت پسند گروہ کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ ڈوگابا نامی گاؤں میں کیا گیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان میں 6 حملہ آور بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :