کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک

ہفتہ 9 جون 2018 10:10

یوانڈے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں13 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ڈوگابا نامی گاؤں میں کیا گیا، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ہلاک شدگان میں 6 حملہ آور بھی شامل ہیں۔ نائجیریا میں فعال یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ 2009ء سے اب تک اس تنظیم کے حملوں کے باعث 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :