چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چرا لیا

ہیک کئے گئے مواد میں سی ڈریگن نامی پراجیکٹ اور آبدوزوں سے متعلق اہم معلومات شامل ہیں،امریکی میڈیا

ہفتہ 9 جون 2018 12:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء)چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا ڈیٹا ہیک کیا ہے، جس میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیاکے مطابق ہیکرز نے نیو پورٹ روڈ آئی لینڈ میں کام کرنے والے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کونشانہ بنایا گیا اور ڈیٹا کے ساتھ سپر سونک میزائل کے منصوبے سے متعلق معلومات بھی چوری کرلی گئی۔ہیک کئے گئے 614 گیگا بائٹس مواد میں سی ڈریگن نامی پراجیکٹ اور آبدوزوں کے لیے مخصوص یونٹ کی الیکٹرانک وار فیئر لائبریری سے متعلق معلومات شامل ہیں۔امریکی حکام کے مطابق یہ ہیکنگ جنوری اور فروری میں کی گئی،جبکہ ایف بی آئی حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔