آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 10 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

ہفتہ 9 جون 2018 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 10 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ۔ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر۔12، انڈر۔16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایواڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :