ہیروشیما ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست میں نئے ناموں کا اندراج شروع

ہفتہ 9 جون 2018 14:53

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) جاپانی شہرہیروشیما شہر پر 1945ء میں گرائے گئے ایٹم بم سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں نئے نام شامل کرنے کا سالانہ کام ہیروشیما میں شروع ہو گیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فہرست میں اٴْن ایٹم بم متاثرین کے نام شامل کیے جا رہے ہیں جو گزشتہ ایک سال کے دوران انتقال کر گئے یا ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

یہ فہرست 6 اگست کو اس بمباری کی برسی کے موقع پر ایک تقریب میں ہیروشیما یادگاری پارک میں واقع یادگاری مقبرے میں واپس رکھ دی جائے گی۔گزشتہ روز دو خواتین ایٹم بم متاثرین نے جو کہ یہاں کی شہری انتظامیہ کی سابق ملازمین ہیں، نئے ناموں اور عمروں کا اندراج شروع کر دیا ہے۔شہری حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 5 ہزار 530 نئے ناموں کا اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد مجموعی تعداد تین لاکھ 8 ہزار 725 ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :