ناریتا ہوائی اڈّا چہرے کی شناخت والے گیٹ پرسوں متعارف کروائے گا

ہفتہ 9 جون 2018 14:53

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) جاپان کا مرکزی بین الاقوامی ناریتا ہوائی اڈّا جانچ پڑتال کے وقت میں کمی اور سلامتی اقدام بڑھانے کیلئے امیگریشن گیٹس پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرے گا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ امیگریشن نے ذرائع ابلاغ کے سامنے مذکورہ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اِس نظام کا افتتاح پرسوں پیر کوہوگا۔چہرے کی شناخت کے نظام والے یہ گیٹس مسافر کے پاسپورٹ کی تصویر کا موقع پر ہی کھینچی گئی تصویر سے موازنہ کرتے ہیں۔ جب دونوں تصویریں یکساں ہوں تو گیٹس خودبخود کھل جاتے ہیں۔اب تک یہ ہر گیٹ کیلئے ایک افسر تعینات ہوتا ہے۔ محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے صرف ایک افسر 6 گیٹس کو سنبھال سکے گا۔

متعلقہ عنوان :