افغانستان، سکیورٹی چوکیوں پر طالبان کے حملے ،

20 اہلکار ہلاک ، 6 زخمی

ہفتہ 9 جون 2018 15:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) افغانستان میں طالبان کے حملے میں بیس سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان انعام الدین رحمانی نے بتایا کہ شمالی قندوز کے ضلع قالائے زال میں طالبان نے سکیورٹی چوکیوں پر متعدد حملے کئے جس کے نتیجے میں بیس سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تاہم اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد طالبان کو گرفتار بھی کر لیا ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجائدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے علاوہ کچھ علاقے پر قبضہ بھی کر لیا ہے ۔