دُبئی:’اللہ کے نام پر تھوڑا پٹرول دے دو‘
گداگر وں کے خلاف آپریشن میں دلچسپ حقائق سامنے آ گئے
محمد عرفان ہفتہ 9 جون 2018 15:12
(جاری ہے)
عرب جوڑے کے قریب اُن کی دو بیٹیوں نے دو سالہ بچے کو اُٹھایا ہوا تھا ۔
یہ خاندان لوگوں سے اس بہانے سے رقم اکٹھا کر رہا تھا کہ اُن کا چھوٹا بچہ ایک بیماری میں مبتلا ہے جس کے علاج کے لیے آٹھ سو اماراتی درہم کی دوائیوں کی ضرورت ہے۔ اس پر کچھ راہگیروں نے مذکورہ گداگر خاندان کی جانب سے دکھائی جانے والی دوائیوں کی فہرست والی دوائیاں خرید کر انہیں دِیں تو تھوڑی دیر بعد انہوں نے فارمیسی جا کر وہ دوائیاں بیچ کر اُن کے عوض پیسے بٹور لیے۔ جبکہ کچھ فقیروں کو مسجد کی تعمیر کے نام پر چندہ اکٹھا کرتے گرفتار کیا گیا۔ جبکہ ان بھیک منگوں میں مدینہ منورہ سے آیاایک پاکستانی ایسا بھی تھا جو حقیقت میں اپنا بٹوا گنوا بیٹھا تھا اور ایک گیس سٹیشن کے قریب لوگوں سے امداد کی اپیل کر رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس کا دعویٰ ٹھیک ثابت ہونے پر اس کی مالی امداد کی گئی۔ رمضان کے دوران بھیک مانگنے والوں کی گنتی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے انسدادِ گدا گری مہم میں تیزی لائی گئی اور تقریباً 112 مرد و خواتین گداگروں کو زیر حراست لایا گیا۔ ان میں شامل غیر ملکی گداگروں کو فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال پولیس کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے باعث گداگری کے رحجان میں واضح کمی دیکھنے کو مِلی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ گداگر نائف کے کاروباری علاقے سے گرفتار کیے گئے۔ جن میں زیادہ تعداد عورتوں کی تھی۔ گرفتار کیے گئے گداگر ماضی میں چوری‘ جنسی ہراسانی اور دُوسرے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ زیادہ تر گداگروں کا تعلق ایشیائی مُلکوں سے ہے جو متحدہ عرب امارات میں سفری ویزہ پر آتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم کے تحت شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مساجد اور خیراتی اداروں کے نزدیک پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے ہیں ۔ ضرورت مند اور مسکین لوگوں کے لیے خصوصی ٹینٹ لگائے گئے ہیں جہاں پر اُنہیں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد انہیں گداگری کی طرف مائل ہونے سے بچانا ہے۔ جبکہ ایسے ضرورت مند جو ویزہ مسائل کی وجہ سے وقتی طور پر گداگری کی طرف راغب ہوئے ہیں‘ اُن کے مسائل کو بھی حل کرنے کی طرف دھیان دیا جا رہا ہے۔ گداگری کے واقعات کی اطلاع دینے کے لیے پولیس کی طرف سے 901کی ہیلپ لائن کی سہولت دی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.