چاند رات پر ہونیوالی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ،ڈی پی او نوشہرہ

ہفتہ 9 جون 2018 18:34

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ چاند رات پر ہونیوالی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ، عید الفطر کے موقع پر چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ،ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے حوالے سے عوام الناس میں شعوری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ،ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے ،ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں علماء کرام ،سیاسی اور مذہبی و سماجی شخصیات اور عمائدین شہر کو شامل کر کے شہر بھر میں بینر آویزاں اور پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے عوام الناس کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا اختتامی سفر قریب آرہا ہے اور آنے والی عید الفطر موجودہ حالات کے پس منظر میں ہم سب سے اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی تقاضہ کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں واضح کیا کہ جس نے بغیر کسی وجہ ایک بے گُناہ انسان کی جان لے لی ،گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر ڈالہ اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا تمام انسانیت کی زندگی بچائی،تاہم ہوائی فائرنگ کے ارتکاب میں اپ کی بندوق سے نکلی گولی کسی بے گُناہ انسان کی جان لے سکتی ہے۔ہوائی گائرنگ ایک قبیح اور جان لیوا فعل ہے۔

لہذا ہوائی گائرنگ سے خود بھی اجتناب اور دوسروں کو بھی اس عمل سے بچنے کی تلقین ہماری دوہری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے ہوائی فائرنگ کے روک تھام کے حوالے سے وضع کردہ حکمت عملی کے متعلق بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہوائی فائرنگ کے انسداد کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے اور اس مہم میں جید علماء کرام ،سیاسی ،مذہبی وسماجی شخصیات ،عمائدین شہر ،سول سوسائٹی کے ارکان اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے روک تھام کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت عوام میں شعور وآگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس کے تحت نماز جمعہ کے خطبات میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میںہوائی فائرنگ کے نقصانات کے حوالے سے خصوصی بیانات کئے جائے گے۔