ایس اینڈ جی پی ایل رمضان سکواش چمپئن شپ ،جونیئر اور سینئر کیٹگریز کے سیمی فائنلز مکمل

ہفتہ جون 20:16

ایس اینڈ جی پی ایل رمضان سکواش چمپئن شپ ،جونیئر اور سینئر کیٹگریز کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) دوسری ایس اینڈ جی پی ایل رمضان سکواش چمپئن شپ 2018ء کے دوسرے روز جونیئر اور سینئر کیٹگریز کے سیمی فائنلز مکمل ہوئے۔ دوسرے دن کے مہمان خصوصی ایس اینڈ جی پی ایل کے سپورٹس آفیسر محمد ہارون تھے۔ اس موقع پر سوئی گیس سکواش ٹیم کے مینجر فرخ امین، ٹورنامنٹ آفیشل ریفری عاصم امین، دیگر کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سینئر کیٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میں کاشف آصف نے ارسلان رمضان کو 11/3, 11/4, 11/6 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں معین رئوف نے عبدالقادر کو 9/11, 11/7, 11/9, 11/3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ادھر جونیئر کیٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میں جنید خان نے حذیفہ شاہد کو 11/8, 12/10 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد اشعب عرفان نے انس بخاری کو 11/7, 11/8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جونیئر کیٹیگری کے پہلے کوارٹرفائنل میں انس بخاری نے محمد احمد کو 11/6, 6/11, 11/9 سے ، دوسرے کوارٹرفائنل میں محمد اشعب عرفان نے احد شوکت کو 11/4, 11/8 سے، تیسرے کوارٹرفائنل میں جنید خان نے اذلان خاور کو 11/7, 11/3 سے، حذیفہ شاہد نے عثمان ندیم کو 11/7, 9/11, 11/7 سے ہرایا۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایس اینڈ جی پی ایل کے سپورٹس سیل کے سیکرٹری اشرف ندیم اور سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :