بٹگرام میں تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

ہفتہ 9 جون 2018 20:23

� �ٹگرام ( آن لائن بٹگرام میں تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ،بٹگرام صوبائی حلقہ پر تاج محمد خان ترند ،آلائی صوبائی حلقے پر انجینئر محمد زبیر خان آلائی اور قومی اسمبلی پر پرنس محمد نواز خان آلائی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے ،پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز منہ تکتے رہ گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضلع بٹگرام میں 2018کے انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کا معاملہ فائنل کردیا پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بٹگرام PK29سے سابق ایم پی اے تاج محمد خان ترند ،PK28آلائی سے انجینئر محمد زبیر خان آلائی جبکہ بٹگرام قومی اسمبلی حلقہ NA12سے سابق ایم این اے پرنس محمد نواز خان آلائی کو پارٹی کے ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد نظریاتی کارکن مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔