Live Updates

میجر طاہر صادق کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے ٹکٹ ملنا تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی عکاسی کرتا ہے، محمد زین الہٰی

ہفتہ 9 جون 2018 20:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنا تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی عکاسی کرتا ہے میجر طاہر صادق قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہو کر نہ صرف اٹک سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں بلکہ پنجاب اسمبلی کی 5 نشستیں بھی کلین سویپ کر کے عمران خان کو پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی نے فوارہ چوک اٹک میں امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان کی جانب سے میجر طاہر صادق کو تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے دو ٹکٹ ملنے کی خوشی میں نکالی گئی ریلی کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان ، امیدوار چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد ، ممتاز حسین تاج ، شیخ قیصر جمیل ، علی نعیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر میجر گروپ تحریک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی بعدازاں سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی اور حاجی محمد اکرم خان کی قیادت میں کارکنوں نے پیدل چل کر سول بازار میں ریلی اور عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں لوگوں سے رابطہ کر کے انہیں تحریک انصاف کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کو ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر تاجروں اور شہریوں نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات