ْفٹ بال ورلڈ کپ کا جنون ہر طرف چھا گیا ،ْروس کے میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیا

اتوار 10 جون 2018 13:10

سینٹ پیٹرز برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون ہر طرف چھا گیاہے اور روس کے میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیاجہاںگول بھی ہوئے اور اسپورٹس مین اسپرٹ بھی دیکھنے میں آئے۔ دلچسپ میچ کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ سینٹ پیٹرز برگ دنیا بھر سے فینز کو خوش آمدید کہنے کیلئے بالکل تیار ہے۔سینٹ پیٹرز برگ چار گروپ اسٹیج گیمز ، ورلڈ کپ سیمی فائنل اور تھرڈ پلیس گیم کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :