محمد صلاح کی ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت

روس روانگی سے پہلے یہ مصر کی ٹیم کا قاہرہ میں فائنل ٹریننگ سیشن تھا

اتوار 10 جون 2018 13:10

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مصر کے سپر اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت کی ،ْ وہ پر امید ہیں کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں یوروگوائے کے خلاف ایکشن میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیورپول کے لیے کھیلنے والے محمد صلاح نے مصر کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ روس روانگی سے پہلے یہ مصر کی ٹیم کا قاہرہ میں فائنل ٹریننگ سیشن تھا۔محمد صلاح ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انجرڈ ہو گئے تھے تاہم برق رفتار فاورڈ پر امید ہیں کہ ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔مصر کی ٹیم گروپ میچز میں روس اور سعودی عرب سے بھی مقابلہ کریگی۔