فلسطینی اور مظلوم کشمیریوں کا قتل عام مسلم امہ پر قرض ہے‘عریشمہ مریم

اتوار 10 جون 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ماڈل و ھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ فلسطینی اور مظلوم کشمیریوں کا قتل عام مسلم امہ پر قرض ہے‘تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو متحد ہونے کی ضرورت ہے کشمیر اور فلسطین میں کئی دہائیوں سے مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے لیکن نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں مغرب آقائوں کو خوش کرنے کیلئے اپنا منہ بن رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے فنکاروں کو میڈیا و سوشل میڈیا پر اس ظلم و ستم کیخلاف مہم چلانا ہو گی۔ایک انٹرویو میں ڈھول پلیئر نے کہا پاکستان اسلامی ممالک کیلئے اہمیت کا حامل ہے پاکستان ایٹم بم دنیا بھر کے اسلامی ملکوں کیلئے باعث فخر ہے لہذا پاکستان کو اس مسئلے پر اپنا اہم رول ادا کرنے کی ضرورت ہے۔جب تک مسلم ممالک متحد ہونگے مغربی ممالک مسلمانوں کو ایسے ہی استعمال کرتے رہیں گے۔