امریکی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنا خطرناک اقدام ہے، ایرانی صدر

اتوار 10 جون 2018 15:40

چنگ ڈاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریاستوں کے لیے خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

صدر روحانی نے یہ بات چینی شہر چِنگ ڈا میں جاری شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے اتوار کے روز اپنے خطاب میں جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری کے تناظر میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اس جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امریکی فیصلے کے تناظر میں اسے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔