ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کی قیادت پریشانی میں مبتلا ہوگئی

اتوار 10 جون 2018 21:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کی قیادت پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے ملک بھر میں پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کو ٹکٹیں جاری کیں جس پر پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اور ورکر نالاں ہیں اور بنی گالہ سمیت مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کی قیادت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کی خبریں بھی آئے روز ٹی وی چینلز اور اخبارات کی زینت بن رہی ہیں کئی حلقوں میں ناراض کارکنوں نے انتخاب لڑنے کا بھی اعلان کردیا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی قیادت اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں سرگودھا سمیت اکثر علاقوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کیخلاف پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی قیادت اور ٹکٹ ہولڈرز پریشان ہیں