کسووال،میپکو اہلکار کا ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

اتوار 10 جون 2018 21:40

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) میپکو اہلکار کا ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب نواحی گائوں 103بارہ ایل کے رہائشی میپکو اہلکار غفار احمد جو کہ میپکو کسووال آفس میں تعینات ہے کا ڈیڑھ سالہ بیٹا گھر میں کھیل رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہ پانی سے بھرے ہوئے ٹب میں گر گیا۔

(جاری ہے)

جسے فوری طور پر غلہ منڈی کسووال میں نجی ہسپتال میں لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔واضح رہے کہ ممتا کے جذبے سے مغلوب متوفی بچے کی ماں نے اس حقیقت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور وہ بچے کو ایمبولینس میں ڈال کر چیچہ وطنی ہسپتال لے گئی۔

متعلقہ عنوان :