لورالائی،لیویزکامطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

�تلف مقدمات میں مطلوب 10 اشتہاری ملزمان میر آدم،اعظم،حسن خان،اختر محمد،نعیم،ترین خان ،منیر،جمال خان،پائند خان،لونی خان ،اختر محمد گرفتار

اتوار 10 جون 2018 21:41

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) اسٹنٹ کمشنر بوری میر باز مری کی خصوصی ہدایت پرلیویز کو مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے تفتیشی آفیسر محمود خان ناصر نے تھانہ انچارج میختر رسالدار سردار حلیم ،دفعہ دار نور محمد،دفعہ داراکرم اور دیگر لیویز نفری کے ہمراہ لیویز تھانہ میختر کو مطلوب 5 مختلف مقدمات میں مطلوب 10 اشتہاری ملزمان میر آدم،اعظم،حسن خان،اختر محمد،نعیم،ترین خان ،منیر،جمال خان،پائند خان،لونی خان ،اختر محمد کو گرفتار کر لیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر میر باز مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزما ن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف مذید گھیرا تنگ کیاجائے گا اور اپریشن کا سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :