فلم’’جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم ‘‘22جون کوسینما گھرں کی زینت بنے گی

پیر 11 جون 2018 14:24

فلم’’جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم ‘‘22جون کوسینما گھرں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) خوف اوردہشت کی علامت تصور کیے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ کے سیکوئل’ ’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘‘22جون کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلماپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،ڈینیئالا پلیڈا،ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :