کیریئر کے آغاز پر سہواگ شرمیلے تھے، سچن ٹنڈولکر

ْ اوپنر کسی سے بات بھی نہیں کیا کرتے تھے، سہواگ مجھ سے بھی بات نہیں کرتے تھے،سابق بلے باز

پیر 11 جون 2018 14:26

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ وریندرسہواگ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بہت زیادہ شرمیلے اور کسی سے بات بھی نہیں کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ سہواگ مجھ سے بھی بات نہیں کرتے تھے، میں نے سوچا کہ اگر ان کے ساتھ مجھے اوپننگ کرنا ہے تو پھر ایک دوسرے سے جان پہچان بنانا ضروری ہے، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ چلو کھانا کھانے چلتے ہیں، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کیا پسند ہے تو انھوں نے کہا کہ میں سبزی خور ہوں جس پر میں نے پوچھا کہ کیوں تو وہ کہنے لگے کہ میرے گھر والے کہتے ہیں کہ اگر میں نے مرغی کھائی تو موٹا ہوجائوں گا، اس طرح میں نے ان کی جھجھک اتاری۔

دوسری جانب سہواگ نے بھی تسلیم کیا کہ کیریئر کے آغاز میں سینئر پلیئرز سے بات کرتے ہوئے وہ شرماتے تھے۔

متعلقہ عنوان :