ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے قبل ہی عراق کے بیلٹ ذخیرہ مرکز میں آتش زدگی

پیر 11 جون 2018 14:28

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء)عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں واقع اس عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، جہاں حالیہ انتخابات میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز ذخیرہ کیے گئے تھے۔ یہ آتشزدگی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب عراقی پارلیمان نے ان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق 12 مئی کو ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے دعووں کے تناظر میں عراقی پارلیمان نے ڈالے گئے دس ملین ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔ ان انتخابات میں حیرت انگیز طور پر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کا انتخابی اتحاد فتح یاب ہوا تھا۔ اس آتش زدگی کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔