واپڈا کے 26اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

اتھارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی کے مطابق ایک سال بعد مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 11 جون 2018 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) واپڈا کے چھبیس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔ اتھارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی کے مطابق ایک سال بعد مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو جنوری اور فروری 2017 میں واپڈا میں بھرتی کیا گیا، تاہم پالیسی کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر مستقل کر دیاہے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد سلمان، زاہد رفیق مان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ریکروٹمنٹ فرحان ظفر اور اظہر اقبال کو مستقل تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رضوان فرید، شہباز اختر، ادیبہ اسلم، عصمت خاتون، سکندر احمد، وقاص سرور، مہوش طارق بھی شامل ہیں، خاور حسین، منصور علی سومرو،نور احمد، سلمان مشتاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرزوق ریگولر ہو گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عامر عباسی،عادل خان، اشفاق خان، حسن ریاض،، ہما زہرہ،زوہیب ضمیر، آمنہ خان،بلال خلجی،حمیدہ چنا اور مہوش احسن کو مستقل کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :