کویت:لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ساتھی ملازم کو ’ہینڈسم‘ کہنا خاتون اینکرکو لے بیٹھا

سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو معطل کر دِیاگیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 11 جون 2018 14:49

کویت:لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ساتھی ملازم کو ’ہینڈسم‘ کہنا خاتون ..
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جُون 2018ء) کویت کے سرکاری ٹی وی چینل پر خاتون اینکر کی جانب سے ساتھی ملازم کو مذاق سے ’ہینڈسم‘ کہنا مہنگا پڑ گیا۔ ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے ان فقرات کو نامناسب خیال کرتے ہوئے خاتون اینکر کوملازمت سے معطل کر دِیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بسیمہ الشمار چینل کے سٹودیو میں مُلک بھر میں منعقد ہونے والے میونسپل انتخابات کی لائیو کوریج کر رہی تھی۔

اس دوران اُس نے اپنے دفتر کے ساتھی کو‘ جو اس وقت اپنے بالوں کا کپڑا سیدھا کرنے کی کوشش میں تھا‘ الرٹ کرنے کے لیے کہہ ڈالا ’’نواف‘ تمہیں اپنے سر کا کپڑا درست کرنے کی ضرورت نہیں‘ تم ویسے ہی بہت ہینڈسم دکھائی دیتے ہو۔‘‘اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

کویت کی وزارتِ اطلاعات کے زیر انتظام سرکاری چینل کویت ٹیلی ویژن پر بسیمہ کے اس طرح کے غیر روایتی فقروں نامناسب خیال کرتے ہوئے اسے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔

اس فیصلے سے رنجیدہ خاتون اینکر نے اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک عربی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ’’جو کچھ میں نے کہا وہ کوئی مذاق یا غیرذمہ دارانہ بات نہیں تھی۔ ہمارے خلیجی سماج میں جب ہم کسی کو اپنا لباس درست کرتے دیکھتے ہیں‘ تو عموماً کہہ دیتے ہیں کہ تم بہت اچھے یا ہینڈسم دکھائی دیتے ہو۔ یہی کچھ میں نے اپنے مرد ساتھی سے کہا کہ تمہیں اپنی سر کا کپڑا ٹھیک کرنے کی ضرورت نہیں‘ تم ویسے ہی بہت ہینڈسم دکھائی دیتے ہو۔

مطلب صاف ظاہر ہے کہ تم اس لباس میں بہت اچھے دکھائی دے رہے ہو‘ اور یہ کہ تمہاری وضع قطع کے حوالے سے سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے‘ اور وقت کی تنگی کو دیکھتے ہوئے یہ خبردار کرنا بھی ضروری تھا کہ ہم خبرنامے کی نشریات کے لیے تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘سوشل میڈیا پرمعطلی کے اس فیصلے کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :