حیدرآباد، پیپلزپارٹی نے پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ،جن کی مثال نہیں ملتی،عبدالجبار خان

برسہا برس سے قابض مافیا نے اس شہر کو سیاسی اقتصادی اور معاشی طورپر تباہ کیا، اُردو بولنے والے نوجوانوں کو گمراہ کن نعرے دے کر اُن کا مستقبل تاریک کیا، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

پیر 11 جون 2018 21:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حیدرآباد کی تمام نشستیں حاصل کرے گی کیونکہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی نے اس قدر بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اُردو بولنے والے بھی اب پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب حیدرآباد کے ہر گھر پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرارہا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں برسہا برس سے قابض مافیا نے اس شہر کو سیاسی اقتصادی اور معاشی طورپر تباہ کردیا۔ اُردو بولنے والے نوجوانوں کو گمراہ کن نعرے دے کر اُن کا مستقبل تاریک کیا گیا ہے۔ اب پیپلزپارٹی جوکہ تمام لسانی اور مذہبی فرقہ واریت سے بالاتر ہے اور اس میں ہر زبان بولنے والا شامل ہے وہ حیدرآباد کے مقامی لوگوں کی داد رسی بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :