سہ روزہ شندور میلہ اس سال بھرپور طریقے سے منایا جایگا، کھلاڑیوں کے چنا ئوکا فیصلہ ڈی جی گلگت سکائوٹس کی نگرانی میں کیا جائیگا ، شندور میلے کا باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا،وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا

پیر 11 جون 2018 21:35

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے کہا کہ شندور میلہ برابر ی کی بنیاد پر منعقد ہوگا ،سہ روزہ شندور میلہ اس سال بھرپور طریقے سے منایا جاے گا، کھلاڑیوں کے چنا ئوکا فیصلہ ڈی جی گلگت سکائوٹس کی نگرانی میں کیا جائیگا تاکہ میرٹ کے مطابق کھیلاڑیوں کا چناو عام میں لایا جاسکے ،اس سال گلگت اور غذر پولوٹیمیں تمام میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہونگے ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ،اس دفعہ بھی سیکورٹی ارمی کے پاس ہوگی اور گلگت چترال کے عوام بطور میزبان شامل ہونگے اور برابری کی بنیاد پر اس ٹورنومنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے،عید کے بعد پولو کے کھیلاڑی شندور کی طرف روانہ ہونگے اور پھنڈر اور ٹیرو میں پولو کے کھیلاڑی کچھ دن قیام کرنے کے بعد شندور پہنچ جاینگے ۔

(جاری ہے)

وزیر سیاحت فداخان فدا نے کہا کہ 7 جوالائی سے سہ روزہ شندور میلہ شروع ہوگا سوموار کے روز غذر اور چترال کی انتظامیہ کے درمیان شندور میں اجلاس ہوا جس میں شندور میلے کا باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 7جولائی سے یہ اہم ایونٹ شروع ہوگا ۔انھوں نے مزید کہا کہ شندور انے والے سیاحوں سہولتیں فراہم کر دی جاے گی اور پھنڈر سے شندور تک روڈ کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات کے حکام کو اگاہ کر دیاگیا ہے تاکہ یہاں انے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر سیاحت نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں تاکہ اس اہم ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ سیاح شریک ہو ۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کروڑوں روپے خرچ کے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :