Live Updates

ملتان میں متنازعہ شخص کو ٹکٹ دینے پررؤف کلاسرا نے عمران خان کو "وارداتیا" کہہ دیا

عمران خان نے عون عباس بپی جیسے پڑھے لکھے شخص کو چھوڑ کر عامر ڈوگر کو ٹکٹ دے دیاجس پر کئی مقدمات درج ہیں، عمران خان کو پڑھے لکھے لوگوں کی نہیں بلکہ پیسہ خرچ کرنے والے سیاسی رہنماؤں کی ضرورت ہے،رؤف کلاسرا نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 جون 2018 12:06

ملتان میں متنازعہ شخص کو ٹکٹ دینے پررؤف کلاسرا نے عمران خان کو  "وارداتیا" ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جون 2018ء) ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معروف صحافی روف کلاسرا کاتبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم دیکھ کر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت کتنی خود غرض ہے۔اگر ملتان کی بتا کریں تو ملتان سے ایک نوجوان ہیں عون عباس بپی جو میرے جاننے والے ہیں۔ایک بار ان سے میری عمران خان کے ساتھ چائے پر ملاقات ہوئی۔

عون عباس بپی بہت پڑھے لکھے ہیں اور بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ہیں۔اور ان کو تحریک انصاف میں دس سال ہو گئے ہیں۔اور تحریک انصاف کے جلسوں میں بسیں بھی فراہم کرتے تھے،عون عباس اپنی چیزیں بیچ کر سیاست کر رہے تھے۔اور وہ بہت پر امید تھے کہ میری تو عمران خان،جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے تو مجھے تو ایم این اے کا ٹکٹ لازمی ملے گا۔

(جاری ہے)

اور عون عباس مجھے کہتے تھے کہ پارٹی کے لیے میری خدمات کی ایک لمبی لسٹ ہے۔اور مجھے امید ہے کہ عمران خان مجھے ٹکٹ ضرور دیں گے۔لیکن میں نے ان کو کہا کہ عمران خان آپ کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔میں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ شرط نہیں لگاتا لیکن یہ ٹکٹ آپ کو نہیں ملے گا۔عون عباس کے مقابلے میں عامر ڈوگر ہیں جن کوعمران خان نے ٹکٹ دے دیا۔لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کو پڑھے لکھے اور شریف لوگ نہیں چاہئیے۔

عمران خان کو پڑھے لکھے لوگ صرف نعرے مارنے کے لیے چاہئیے۔عمران خان تو الیکشن میں پیسے والے لوگ چاہئیے جو الیکشن پر خرچ کر سکیں۔عمرا ن خان ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دینے کی بجائے جس نے پارٹی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔اس کو ٹکٹ دے دی جس پر کئی مقدمات درج ہیں۔جب کہ عمران خان عون عباس کو تو ایم پی اے کا ٹکٹ دینے کو بھی تیار نہیں تھے۔مجھے عون عباس نے کہا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا تھا کہ مجھے عمران خان ٹکٹ نہیں دیں گے تو میں نے کہا کہ ہم ان وارداتیوں کو پچیس سال سے پڑھ رہے ہیں۔یہ آپ جیسے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔میں نے تو عون عبا س کو کہا کہ آپ ٹکٹ پر لعنت بھیجیں آپ جیسے نفیس لوگوں کی ان کو ضرورت ہی نہیں ہے۔مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات