بالی ووڈ‘ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا

منگل 12 جون 2018 13:23

بالی ووڈ‘ سری دیوی کی بیٹی  جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک کا آفیشل ٹریلر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) بالی ووڈ پر برسوں راج کرنے والی سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ‘ فلم اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم 'دھڑک کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں جھانوی کپور اور خوشی کپور سری دیوی کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں۔

اس موقع پر بونی کپور بھی اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود تھے۔ کرن جوہر کی نئی بالی ووڈفلم دھڑک مراٹھی فلم کا ہندی ورژن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :