نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،

سربراہ نیکٹا کی ادارے سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ

منگل 12 جون 2018 13:56

نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا سربراہ نیکٹا نے نگران وزیر داخلہ کو ادارے سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

منگل کو نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا سربراہ نیکٹا احسان غنی نے نگران وزیر داخلہ کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔ مدارس کو قومی دھارے میں شآمل کرنے اور دہشت گردی کے لئے فنڈز کی روک تھام پر بریفنگ دی اس کے علاوہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تیاری کردہ نیشنل انٹرنل سکیورٹی پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :