چین کی خواتین لڑاکا ہوابازوں کی تیسری کھیپ جلد فضائیہ میں شمولیت اختیار کریگی

لاکھوں درخواست دہندگان میں سے 38خواتین ہائی سکول گریجویٹوں کی بھرتی کی گئی تھی

منگل 12 جون 2018 14:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء)خواتین فائٹر جیٹ ہوا بازوں کی تیسری کھیپ عوامی سپاہ آزادی (پی ایل ای)کی فضائیہ کی ہربن فلائٹ اکادمی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد پی ایل اے فیضائیہ میں جلد ہی اپنی خدمات کا آغاز کریگی ۔لاکھوں درخواست دہندگان میں سے منتخب کئے جانے کے بعد پلائٹ ٹریننگ پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 38خواتین ہائی سکول گریجویٹوں کی بھرتی کی گئی ان سب میں کالج کے داخلے کے امتحان میں بہت زیادہ نمبر حاصل کئے اور سخت جسمانی امتحان میں بھی کامیاب ہوئی ہیں جس میں ایک سو سے زیادہ ٹیسٹ شامل ہیں ۔

ریکرومنٹ کے بعد خواتین کیڈٹوں کو دیئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ لاکھوں میں سے ایک انتخاب ہے تاہم اس کا مقصد آپ کی پریشانیوں کا اختتام نہیں ہے ،خواتین کیڈٹوں کو یاد دیلایا گیا ہے کہ اگر آپ اپنی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی جنس کوبھول جانا ہوگا،ایک خاتون وانگ یان نے بیجنگ مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ اسے دس کلو میٹر کی ڈور تین تین کلو میٹر کی دو ڈوریں ڈیرھ ڈیرھ کلو میٹر کی دو ڈوریں اور چار سو میٹر روزانہ کی کہیں ڈوریں مکمل کرنی پڑئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسے باڈی رول کی پریکٹس کرنے کے علاوہ پیرلر باز سمیت جسمانی تربیت کی دیگر کہیں تربیتیں کرنی پڑی ہیں ۔جسمانی تربیت کے علاوہ کیڈٹوں کو کہیں عملی علوم بھی مکمل کرنے پڑھتے ہیں حقیقی فلائٹ تربیت شروع کرنے سے قبل انہیںہوا بازی تھیوری کے بارے میں تقریبا بیس کورس مکمل کرنے پڑھتے ہیں ۔