ٹرمپ ان تاریخی ملاقات،

بڑی پیشرفت، تمام امریکی خدشات رفع

منگل 12 جون 2018 15:15

ٹرمپ ان تاریخی ملاقات،
سنگاپور سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ملاقات نے تمام تر خدشات رفع کر دئیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات میں بڑی پیش رفت ہوئیہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنما ایک دستاویز پر دستخط بھی کریں گے۔ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان یہ پہلی سربراہی ملاقات ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کے ساتھ سنگاپور میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یہ ملاقات کسی کے خیال سے بھی زیادہ بہتر رہی۔ اس سے قبل دونوں رہنما نے مصافحہ کیا۔

متعلقہ عنوان :