وزیراعلیٰ دوست محمد کا تنخواہ محکمہ سماجی بہبودکودینےکا اعلان

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،تیزاب کی خریدوفروخت لائسنس سے مشروط کرنے کا فیصلہ،ہراسگی کی شکارخواتین کی شکایات کےاندراج کیلئے یونیورسل ایکسس نمبرجاری کیا جائے،نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ دوست محمد کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 17:34

وزیراعلیٰ دوست محمد کا تنخواہ محکمہ سماجی بہبودکودینےکا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون2018ء) : نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان نے اپنی تنخواہ اور مراعات محکمہ سماجی بہبود کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہراسگی کی شکار خواتین کی شکایات کے اندراج کیلئے یونیورسل ایکسس نمبرجاری کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان کی زیرصدارت نگراں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحفظ کے حوالے سے امورکا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ دوست محمد خان کی زیرصدارت اجلاس میں تیزاب کی خریدوفروخت لائسنس سے مشروط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ہراسگی کی شکار خواتین کی شکایات کے اندراج کیلئے یونیورسل ایکسس نمبرجاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس وزیراعلیٰ دوست محمد نے اعلان کیا کہ میری تنخواہ اور مراعات محکمہ سماجی بہبود کو دے دی جائیں۔ واضح رہے وزیراعلیٰ دوست محمد خیبرپختونخواہ میں انسانی حقوق کے خلاف سرگرم عناصر کوقلع قمع کرنے اور صوبے میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کرنے اور امن اومان کی صورتحال کوکنٹرول میں رکھنے کے عزم کا اعادہ کیے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی جسٹس دوست محمد خان نے اپنے سرکاری دوروں کا آغاز کے پی فوڈاتھارٹی کے دورے سے کیا۔ دورے کے موقع پر اتھارٹی کے چئیرمین و ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش اور ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ گیٹ پر موجود بچوں نے وزیراعلی کو پھول پیش کئے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی دیہاتوں میں ترسیل کرنے والے ہول سیل ڈیلرز پرکھڑی نظر رکھی جائے جبکہ سیاحتی مقامات پر کے پی فوڈ اتھارٹی کے سب آفسز کے قیام پر شاباش دی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاحوں کو صاف ستھری خوراک ملے گی تو صوبے کی معیشت کو فروغ ملے گا ترقی ہوگی۔ وزیراعلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو خووراک کی مد میں ریلیف دینا چاہیے تاکہ ان کے معالجے کا خرچ کم ہو۔ وزیراعلی نے اچھی کارکردگی دکھانے والے تاجران کو انعامات اور تعارفی اسناد دینا بھی تجویز کیا اور کہا کہ کی فراہمی پر انسینٹیوٹ دیے جائیں۔