Live Updates

جان بوجھ کر کسی بھی ساتھی یا نظریاتی کارکن سے ناانصافی نہیں کرونگا،عمران خان

منگل 12 جون 2018 20:40

جان بوجھ کر کسی بھی ساتھی یا نظریاتی کارکن سے ناانصافی نہیں کرونگا،عمران ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) عمران خان کے ٹویٹ سے پارٹیاں تبدیل کرکے آنیوالوں میں بے چینی پھیل گئی ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جان بوجھ کر کسی بھی ساتھی یا نظریاتی کارکن سے ناانصافی نہیں کرونگا کارکنان میں سے کوئی سمجھتا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران اسے نظر انداز کیا گیا ہے یا اس سے زیادتی کی گئی تو وہ درخواستیں بھیجیں ان کی درخواستوں کا جائزہ خود لونگا اس طرح سرگودھا کے حلقہ این اے 90 میں پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے تحریری درخواست بھی عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے جس میں ان امیدواروں اور پارٹی عہدیداران و کارکنان نے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی میں کسی پیرا شوٹر کو ٹکٹ دینے پر مزاحمت کرینگے اب یہ درخواست عمران خان کے پاس چلی گئی ہے جس کا جائزہ وہ خود لیکر حلقہ این اے 90 سے ٹکٹ کا فیصلہ کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات