سبی، چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی تبدیل حاجی عزیز احمد رند چیف آفیسرسبی تعینات

منگل 12 جون 2018 21:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی تبدیل حاجی عزیز احمد رند چیف آفیسرسبی تعینات ،سبی کے سیاسی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم ،نئے چیف آفیسر علاقے کی بہتری کیلئے اپنی تمامتر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے عوامی حلقے تفصیلات کیمطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی کو تبدیل کردیا گیا ان کی جگہ حاجی عزیز احمد رند کو چیف آفیسر سبی تعینات کردیا گیا نئے چیف آفیسر کی تعیناتی پر سبی کے سیاسی عوامی سماجی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی عزیز احمد رند علاقے کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے اور ملازمین کو مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے اپنی جانب سے نئے چیف آفیسر سبی کو تعاون کیلئے ہر ممکن یقین دہانی کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :