راولپنڈی، انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کیخلاف سماعت بغیر کاروائی ملتوی

منگل 12 جون 2018 22:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سول جج راولپنڈی رضوان حنیف شیخ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث کرنل (ر) ڈاکٹر مختار، ڈاکٹر توصیف ،ظفر اقبال سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ،گزشتہ روز تھانہ روات کے گردہ سکینڈل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان ڈاکٹر مختار اور ظفر اقبال وغیرہ بھی حاضر تھے اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث کیلئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :