رمضان المبارک میں تحصیل انتظامیہ ڈنگ ٹپائو پالیسی میں کامیاب رہی

سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کررہ گئی روزہ داروں کو ریلیف نہ مل سکا

بدھ 13 جون 2018 18:17

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) رمضان المبارک اختتام پزیر ہونے کو ہے لیکن تحصیل انتظامیہ ڈنگ ٹپائو پالیسی میں کامیاب رہی سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کررہ گئی روزہ داروں کو ریلیف نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق پورے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کا جن ناچتا رہا اور تحصیل انتظامیہ مسلسل خاموش تماشائی بنی رہی عوام چیختے چلاتے رہے ان کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کررہ گئی جس پر درج ریٹ سے دوکانداروں نے سودا سلف فروخت کرنے سے کنارہ کشی کیے رکھی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو کوئی ریلیف نہ مل سکا

متعلقہ عنوان :