سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سو گرام چرس رکھنے کے کیس میں ملزم کی سزاکیخلاف اے این ایف کی جانب سے اپیل سے متعلق درخواست کی سماعت

بدھ 13 جون 2018 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سو گرام چرس رکھنے کے کیس میں ملزم کی سزاکیخلاف اے این ایف کی جانب سے اپیل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں انیٹی نار کوٹکس کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم علی نواز عرف مولائی پرگیارہ سو گرام چرس رکھنیکا مقدمہ درج ہے نسداد منشیات کورٹ نے ملزم کو ساڑھے سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ملزم نیسندہ ہائی کورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائرکی اورسندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزا کوکالعدم قراردے دیا عدالت نے اے این ایف کی اپیل سے متعلق درخواست سماعت کے لییمنظورکرتے ہوئے ملزم اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آیندہ تاریخ تک ملتوئی کردی